ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / آپ نے کہا، ہائی کورٹ کے فیصلے پر سپریم کورٹ کا روک نہ لگاناکوئی جھٹکا نہیں

آپ نے کہا، ہائی کورٹ کے فیصلے پر سپریم کورٹ کا روک نہ لگاناکوئی جھٹکا نہیں

Fri, 09 Sep 2016 20:10:46  SO Admin   S.O. News Service

 

نئی دہلی، 9 ؍ستمبر(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )لیفٹیننٹ گورنر کے اختیارات پر دہلی ہائی کورٹ کے چار اگست کے فیصلے پر سپریم کورٹ کی طرف سے روک لگانے سے انکار کرنے پر عام آدمی پارٹی نے جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ اسے کوئی جھٹکا نہیں سمجھا جانا چاہئے اور پارٹی کا عدلیہ میں مکمل یقین ہے۔آپ کے دہلی کنوینر دلیپ پانڈے نے کہا کہ اسے جھٹکا بتانا غلط ہوگا کیونکہ سپریم کورٹ نے معاملے کو آگے کی سماعت کے لئے درج کیا ہے اور یہ بھی کہا ہے کہ وہ بڑی بنچ کو پٹیشن بھیجنے پر بھی غور کر سکتے ہیں۔پارٹی کا عدالتی کارروائی میں مکمل یقین ہے۔دہلی حکومت نے ہائی کورٹ کے اس فیصلے کے خلاف 6 اپیل دائر کی ہے جس میں لیفٹیننٹ گورنر کو قومی دارالحکومت کا انتظامی سربراہ مقرر کیا گیا تھا۔عدالت نے ان پر مرکز سے آج جواب مانگا۔تاہم سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کے چار اگست کے فیصلے کے لاگو ہونے پر روک لگانے سے انکار کر دیا اور کہا کہ اس کے بجائے وہ 15نومبر کو معاملے کو حتمی سماعت کے لئے درج کرے گا۔بنچ نے کہا کہ وہ دلیلوں کو سننے کے بعد وسیع بنچ کو رٹ بھیجنے پر غور کر سکتا ہے۔بنچ نے اس دلیل کے ساتھ بھی اتفاق نہیں ظاہر کیا کہ دہلی حکومت کے سابقہ فیصلوں کی جانچ کرنے کے لئے تین رکنی کمیٹی قائم کرنے کے لیفٹیننٹ گورنر نجیب جنگ کے فیصلے پر روک لگائی جانی چاہئے۔

Share: